نئی دہلی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرخارجہ سشماسوراج ہفتہ سے چار روزہ دورۂ چین پر روانہ ہوں گی۔ چینی ہم منصوبوں سے ان کی بات چیت کے علاوہ وہ روس، ہند، چین باہمی مذاکرات میں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ ہند ، چین میڈیا فورم سے خطاب کریں گی۔ دورہ کے دوران جو صدر امریکہ بارک اوباما کے 3 روزہ دورہ ہند کے ایک ہفتہ کے اندر ہورہا ہے سشماسوراج اپنے چینی ہم منصب وانگ وانی سے باہمی مسائل جیسے علاقائی عالمی مسائل پر تفصیلی بات چیت کریں گی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس سال کے اواخر میں وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ چین کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔