حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک اور تنہائی سے تنگ آکر ایک دو خواتین کی خودکشی کے واقعات کلثوم پورہ اور افضل گنج پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 19 سالہ عفت فاطمہ جو سبزی منڈی کے ساکن خواجہ نصیرالدین کی بیوی تھی ‘سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر یہ اقدام کیا ۔ پولیس کے مطابق خواجہ نصیرالدین دو ہفتہ قبل بیرون ملک گیا تھا جسکے بعد سے خاتون کو ہراسانی کا سامنا تھا ۔ جس نے دلبرادشتہ ہوکر یہ اقدام کیا ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 24 سالہ سلوچنا جو بیگم بازار کے ساکن انکوش راؤ کی بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق خاتون 2 بچوں کی موت کے بعد سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس نے کل تنہائی میں اقدام کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔