سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 55 سالہ پرساد نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ پرساد میاں پور میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام گنٹور ریاست آندھراپردیش بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کا بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا اور پنچایت میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں علحدگی اختیار کرلیں اور پرساد اس کی بیوی کو طلاع دے ۔ اس کے عوض وجئے واڑہ میں موجوود اس شخص پرساد کی ایک ایکڑ اراضی جو 35 لاکھ مالیت کی بتائی گئی ہے اور 80ہزار نقد رقم حوالے کرے ۔ پنچایت کے فیصلے کے بعد پرساد کے سسرالی رشتہ دار نے ہراساں کر رہے تھے کہ انہیں اراضی نہیں بلکہ رقم چاہئے ۔ اس بات پر دباؤ سے دہنی تناؤ کا شکار شخص نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔