سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز) سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ شہناز کریم محمد ابراہیم کی بیوی تھی اور ان کی شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی۔ شہناز کریم کو طویل عرصہ بعد ایک لڑکا پیدا ہوا تھا اور اس کے باوجود بھی مبینہ طور پر اسے سسرالی رشتہ دار آئے دن ہراساں کرتے تھے جس کے نتیجہ میں وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ایل بی نگر نے شہناز کے شوہر محمد ابراہیم اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔