حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 32 سالہ شالینی نامی خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شالینی دیا نگر بوئن پلی علاقہ کے ساکن سشیل کمار کی بیوی تھی‘ ان کی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق شالینی کو اس کی بہن کی لڑکی کا نام باربار دہراتے ہوئے ہراسانی و پریشان کیا جاتا ہے ۔ سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے حقیقی بہن کی لڑکی کا نام لینا اس خاتون کو پسند نہیں تھا اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔