سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /29 اپریل ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ وی سنگما نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سنگما کی یہ دوسری شادی تھی ۔ جو فروری 2015 میں ہوئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنگما لنن نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی پہلی شادی سال 2006 میں ہوئی تھی تاہم طلاق کے بعد اس نے جاریہ سال دوسری شادی کی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔