حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) سسرالی رشتہ دار کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے اس کے مائیکے روانہ کردیا گیا تھا ۔ میڑپلی پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ سواپنا جو رامنتاپور علاقہ کے ساکن سریکانت کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات اپنے مائیکے واقع بوڑاپل میڑپلی میں خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق سواپنا اور سریکانت نے سال 2014 میں اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔