حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور بیگم بازار کے علاقوں میں پیش آئے واقعات میں دو خواتین نے سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ انوشا جو چپل بازار علاقہ کے ساکن گرویش کی بیوی تھی ۔ انوشا کو اپنے سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اس خاتون کی شادی سال 2010 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ انوشا نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق 20 سالہ نونیتا عرف ببیتا جو بیگم بازار علاقہ کے ساکن لکشمن کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے گذشتہ ہفتہ اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور شدید جھلسی ہوئی حالت میں آج فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون کی شادی ہوئے صرف ایک سال کا عرصہ گذرا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔