سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سمنتا جو نیو حفیظ پیٹ علاقہ کے ساکن راجندر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ سمنتا اور راجندر کی شادی 11 اپریل 2018 کو ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت اس خاتون کو 15 لاکھ روپئے نقد رقم سونا اور گھریلو ساز و سامان دیا گیا تھا اور خاتون کے والد نے لڑکی کے نام پر دو ایکڑ اراضی دی تھی ۔ اس خاتون کو اولاد نہیں ہوئی تھی ۔ اس بات سے ساس اور خسر ہراساں و پریشان کر رہے تھے اور شوہر اراضی نام پر تبدیل کرنے کیلئے خاتون کو اذیت پہونچا رہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔