حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) وقارآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ بھاگیہ لکشمی جو کتہ پلی وقارآباد علاقہ کے ساکن ترملایا کی بیوی تھی ۔ ترملایا پیشہ سے کسان تھا ۔ 6 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ گذشتہ چند عرصہ سے شوہر اور سسرالی رشتہ دار اس خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کر رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس خاتون کو جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا بھی تھا ۔ جس سے تنگ آکر بھاگیہ لکشمی نے 28 ڈسمبر کے دن خودسوزی کرلی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔