سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے ایک خاتون کی خودکشی

متوفی کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی
یلاریڈی۔/30اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شوہر بیوی کے درمیان ہوئے جھگڑے پر غیر معمولی غصہ کا شکار بیوی نے خود پر کیروسین ڈال کر خود کشی کرلی۔ متوفی کی ماں نے شکایت کرتے ہوئے سسرال والوں کی ہراسانی خودکشی کا سبب ہے بتایا۔ جس پر متوفی کے شوہر، ساس، خسر، دیور، نند، نندوئی کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس انہیں گرفتار کرنے کی توقع ہے۔ مختصر سی گھریلو لڑائی نے ایک خاندان کو بکھیر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میدک ضلع کے یرکی بنڈا سے تعلق رکھنے والی سائیماں نے اپنی بیویٹی سمالتا کی شادی 28مئی 2011 کو منڈل ناگی ریڈی پی کے گوپال پیٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ناگم پلی گوپال کے ساتھ کی تھی۔ ان دونوں میاں بیوی کو دو لڑکے پانچ سالہ چرن، 10 ماہ کا ارجن ہیں۔اس ماہ کی 27 کو سمالتا اور اس کے شوہر گوپال کے درمان صبح جھگڑا پیش آیا، جھگڑے سے تین دن قبل گوپال کے قریبی رشتہ داروں میں موت ہوگئی جس پر متوفی کے رشتہ دار گوپال کے گھر آئے جن کی خاطر کیلئے بیوی کو صبح کیوں بیدار نہیں ہوئی کہہ کر چھوٹی سی لڑائی ہوئی اور شوہر نے غصہ میں بیوی پر ہاتھ اٹھایا جس سے رشتہ داروں کے سامنے بے عزتی کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر سمالتا نے اسی دن دوپہر گھر میں خود پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی۔ شدید جھلسی ہوئی خاتون کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پہنچتے ہی اس نے دم توڑ دیا۔ متوفی کی ماں نے شوہر کے جھگڑے پر ہی اس کی بیٹی نے خودکشی کی ہے کہتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے شوہر گوپال، ساس پوجوا، خسر ایلیا، دیور رمیش، نند سایووا اور نندوئی ملیش کے خلاف کیس درج کرلیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اگر پولیس ان تمام کو گرفتار کرتی ہے تو دو معصوم بچوں کا کیا ہوگا مقامی افراد میں تشویش ہے۔