سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی ، خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔جہاں 23 سالہ روبینہ بیگم نے خودکشی کرلی ۔ روبینہ بیگم اپرپلی علاقہ کے ساکن عبدالباسط کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا لڑکا بھی ہے ۔ زائد جہیز کیلئے اس خاتون کو کافی ہراساں کیا جارہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں دیڑھ لاکھ روپئے بھی روبینہ کے والدین کی جانب سے دئے گئے تھے ۔ باوجود اس کے اس خاتون کو سسرالی رشتہ دار مبینہ طور پر ہراساں کر رہے تھے ۔ جس سے تنگ آکر خاتون کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔