سسرالی رشتہ داروں کی جہیز ہراسانی سے خاتون فوت

حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ انیتا جو شاہ پور نگر علاقہ کے ساکن آنند کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ آنند اور انیتا کی شادی 3 سال قبل ہوئی تھی۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا سامنا تھا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔