حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سسرالی رشتہ داروں کی اذیت رسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ انورادھا جو موسی پیٹ علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ انورادھا کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی اور ایک لڑکا بھی ہے۔ خاتون اپنے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار تھی۔ انورادھا کو جسمانی اور ذہنی اذیت سے خاتون تنگ آگئی تھی۔ پولیس کوکٹ پلی نے کیس درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔