سستی شراب کے خلاف کتھلاپور میں انتخابی دھرنا

کتھلاپور /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سستی شراب پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیندھی کے کاروبار کرنے والے مزدوروں نے راستہ روکو احتجاج کیا ۔ کتھلاپور بس اسٹانڈ کے قریب سینکڑوں سیندھی کا کاروبار کرنے والے مزدور نے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دھرنا دیا اور راستہ روکو احتجاج کیا ۔ مزدوروں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہانہیں ان کی روزگار سے محروم کر رہی ہے ۔ تلنگانہ کو نشہ میں ڈوبنے کا بی جے پی ایکزیکیٹیو ممبر مسٹر روی سرینواس نے حکومت پر الزام عائد کیا ۔ بروز پیر سیندھی کا کاروبار کرنے والے مزدوروں کے زیر اہتمام منعقدہ مہادھرنے میں حصہ لیتے ہوئے ان سے اظہار یگانگت کیا ۔ حکومت سستی شراب کے ذریعہ غریبوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے ۔ ہر گھر میں ایک فرد کو روزگار دینے کا وعدہ کرتے ہوئے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے عوام کو شراب پلائے جانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ آدھا گھنٹہ تک بس اسٹانڈ میں راستہ روکو کرتے ہوئے تحصیلدار کو یادداشت پیش کی ۔