سستی شراب پالیسی سے عوام کو نقصان

فیصلہ سے دستبردار ہونے حکومت سے مطالبہ، بانسواڑہ میں کل جماعتی قائدین کا احتجاج
بانسواڑہ یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ امبیڈکر چوراہا روبرو بس ساٹانڈ پر زیر قیادت بانسواڑہ کانگریس پارٹی حلقہ انچارج مسٹر کے بلراج و کل جماعتی قائدین نے احتجاج منظم کیا ۔ اس احتجاجی دھرنا سے بانسواڑہ کانگریس پارٹی حلقہ بانسواڑہ انچارج نے حکومت تلنگانہ کی شراب پالیسی کی شدت سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ چندرا شیکھر راؤ غریب عوام کے علاوہ نوجوانوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے زندگیاں بھی خراب ہوسکتی ہے ۔ مسٹر بالراج نے کہا کہ حکومت تلنگانہ چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ عوام کو دئے گئے وعدوں کی عمل آوری کریں کسان مصیبت زدہ ہیں کسانوں کو بچانے کیلئے ایک لاکھ روپئے قرض معافی اسکیم پر فوری طور پر عمل کریں اور سستی شراب کو فروخت کرنے کے فیصلہ کو مسترد کردیں ۔ سستی شراب کو متعارف کرنا تلنگانہ سماج کیلئے بہتر نہیں ہے ورنہ اس کے خلاف کانگریس پارٹی کسی بھی قسم کی تحریک چلانے تیار ہے ۔ اگر حکومت تلنگانہ آمدنی میں اضافہ چاہتی ہے تو وہ دوسرے ذرائع تلاش کرسکتی ہے ۔ سستی شراب فروخت کرنے کے فیصلہ سے جلد دستبردار ہوجائیں ۔ شراب سے عوام کو کافی نقصان ہوگا اور وہ اس پالیسی پرنظر ثانی کریں ۔ اس موقع پر سابقہ زرعی مارکیٹنگ چیرمین جی ونئے کمار ، سنگل ونڈو چیرمین ایم سرینواس ریڈی ، عبدالخالق ،نائب سرپنچ ، شیخ عظیم الدین ، شیخ مخدوم (CPIM) رویندرا (CPIM) بانسواڑہ صدر سائیلو ، محمد شمش الدین ،تلگودیشم پارٹی قائد ، سرینواس گوڑ ، ناراگوڑ کے علاوہ دیگر تمام کل جماعتی پارٹی قائیدن کی تعداد موجود تھی ۔