سر پور ٹاؤن میں واٹر ٹینک کے تعمیری کام کا افتتاح

سرپور ٹاؤن۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے گرام پنچایت نویلویلی کے حدود میں موجود کنچرپیٹ اور لونوپلی میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک کے ہاتھوں واٹر ٹینک کے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر آر ڈبلیو ایس اے ای رمیش بابو، ایم پی ڈی سی ڈی رویندر کے علاوہ متعلقہ عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سرپور ٹاؤن کونیر کونپا نے کہا کہ عوام کو سہولت پہنچانے کی غرض سے واٹر ٹینک کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ عوام کو پینے کے پانی کی سہولت ہو۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جلد از جلد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرتے ہوئے عوام کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کریں۔