حیدرآباد /31 جولائی(سیاست نیوز) شہر میں سر عام شراب نوشی کے خلاف سٹی پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ کمشنر کے احکامات پر عمل کرکے ٹاسک فورس نے آج مختلف علاقوں میں سر عام شراب نوشی کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کرلیا اور انہیں اسپیشل میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں مجسٹریٹ جسٹس باشاہ نواز خاں نے ان کو 3 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا ۔بعد ازاں پولیس نے انہیں جیل منتقل کردیا ۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس نے سعیدآباد اور ملک پیٹ میں کارروائی انجام دی اور سات افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ساؤتھ زون ٹاسک فورس نے بہادر پورہ نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔