سر سید احمد خاں اور حکیم عبدالحکیم نے تعلیم کی شمع سے ملک کو روشن کیا : م ۔ افضل 

نئی دہلی : اینگلو عربک اسکولز اینڈ دہلی کالج اولڈ بوائز ایسو ایشن کی جانب سے آج ایک یاد گار کارواں کا اہتمام زیر قیادت حاجی میاں فیاض الدین کیاگیا ۔ اس کارواں میں میں حکیم عبدالحکیم کے قائم کردہ ہمدرد یونیورسٹی کے پروفیسرز اور دیگر عہدیدارن نے بھی حصہ لیا ۔ تعلیمی کارواں کا آغاز صبح تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔بعد ازاں درگاہ فیض الہی رحمۃ اللہ علیہ سے چل پڑا ۔ راستہ میں مختلف دانشوران اپنے بیانات پیش کئے ۔

اور اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے آنے والی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔ سابق ممبر پارلیمنٹ م ۔افضل نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر سید احمد خاں اور حکیم عبد الحکیم نے تعلیم کی ایسی شمع روشن کی ہے جس سے پورا ملک روشن ہوا ۔ شاہد صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کے بعد تعلیمی بیداری کیلئے یہ کارواں اب تک کا سب سے بڑا کارواں ہے۔ راستہ میں لوگ پھولوں سے استقبال کیا او ران کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔

راستہ میں ’’ گھر گھر پیغام پہنچاؤ ، بچوں کو تعلیم دلائیں گے آدھی روٹی کھائیں گے بچوں کی تعلیم دلائیں گے ۔ کارواں کے اخیر میں علامہ اقبال کا ترانہ ’’ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ‘‘ پڑھاگیا۔ اور جامع مسجد کی گیٹ نمبر ۱ پر اس کارواں کا اختتام عمل آیا ۔ اس موقع پرطلبہ میں تعلیمی کارواں میں شرکت کی سند دی گئی ۔