نئی دہلی۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی کڈامبي سری کانت انڈونیشیا اوپن میں اپنی تیسری سوپر سیریز خطابی جیت کی وجہ سے آج جاری تازہ عالمی بیڈمنٹن درجہ بندی میں 11 مقاماما کی لمبی چھلانگ لگاکر 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔سری کانت نے انڈونیشیا اوپن میں جاپان کے کاجماساسکئی کو شکست دے کر خطاب حاصل کیا تھا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک کوریا کے سون وان ہو کو بھی شکست دی تھی۔سری کانت کو اس شاندار کارکردگی کا فائدہ 11 مقامات کی لمبی چھلانگ کے طور پر ملا اور وہ 22 ویں سے11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔انڈونیشیا اوپن میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکس اور عالمی چیمپئن چین کے چن لونگ اور ملائیشیا کے عظیم کھلاڑی لی چونگ وئی کو شکست دینے والے ایچ ایس پرنے نے اپنی درجہ بندی میں چار مقام کی بہتر ی کی اور وہ اب21 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
پرنے سیمی فائنل میں کاجماسا سے شکست ہوئے ۔ اس ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں باہر ہوئی ہندوستان کی سرفہرست خاتون کھلاڑی پی وی سندھو اور سائنا نہوال کو ایک ایک جگہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔سندھو اب چوتھے اور سائنا 16 ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔مردوں کے سنگلز میں اجے جے رام اور بی سائی پرنیت دو دو مقام گر کر بالترتیب 15 ویں اور 16 ویں مقام پر نمبرپرآ گئے ہیں۔