سڈنی۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنے بہترین فارم میں سرگرم ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی کڈامبی سری کانت نے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کوریا کے سون وان ہو کو شکست دینے کے ساتھ یہاں آسٹریلیا ئی اوپن سوپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ انڈونیشیا ئی اوپن چیمپئن شری کانت نے سب سے بڑے کھلاڑی وان کے خلاف مرد سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلا گیم 15-21 سے گنوانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں گیمس جیتے اور 15-21 21-13 21-13 سے 57 منٹ میں میچ ختم کرکے جیت اپنے نام کر لی۔ دنیا میں 11 ویں نمبر کے کھلاڑی شری کانت نے اس جیت کے ساتھ ہی وان کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 4-4 سے برابر کر لیا ہے۔
اب انہیں کوارٹر فائنل میں ہم وطن بی سائ پرنیت کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔