سری کانت کو کریئر کا بہترین دوسرا مقام حاصل

نئی دہلی ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن کے ہندوستانی سوپر اسٹار کڈمبی سریکانت کو آج عالمی درجہ بندی میں کیریئر کا بہترین مقام حاصل ہوگیا ہے اور وہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں دو مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ سریکانت جوکہ رواں برس 5 فائنلس کھیلے ہیں جس میں انہیں چار خطابات حاصل ہوئے ہیں اور ان شاندار فتوحات کی بدولت وہ فی الحال 73,403 نشانات حاصل کئے ہوئے ہیں اور پہلے مقام پر موجود عالمی چمپیئن ڈنمارک کے وکٹر ایکسل سن سے 4527 نشانات پیچھے ہیں۔