ٹوکیو۔ 14ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سخت جدوجہد کے باوجود ہندوستانی شٹلر کڈمبی سری کانت کو یہاں کوارٹر فائنل میں کوریا کے لی ڈانگ کیون کے خلاف 21-19,16-21,18-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔سری کانت کی شکست کے ساتھ ہی 7 لاکھ امریکی ڈالرس کے انعامی رقم کے جاپان اوپن میں ہندوستانی مہم کا بھی اختتام ہوگیا ہے ۔