سری منوہر گوڑ بودھن کے نئے ڈی ایس پی

بودھن /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر مرلی منوہر گوڑ بودھن ڈیویژن کے نئے ڈی ایس پی ہوں گے ۔ باوثوق ذرائع کے بموجب اندرون دو تین دنوں میں ہوم منسٹر کے دفتر سے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ موجودہ ڈی ایس پی بودھن جناب محمد تاج الدین حیدرآباد شہر میں پوسٹنگ کے خواہشمند ہیں ۔ حالیہ مجالس مقامی سے لیکر پارلیمنٹ کیلئے ہوئے انتخابات کے بعد نومنتخب قائدین انتظامیہ پر اپنی گرفت مضبوط بنائے رکھنے اپنے پسندیدہ عہدیداروں کو اپنے علاقوں میں تعینات کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ ڈی ایس پی بودھن کی نشست پر ایک برسر اقتدار قائد اپنے خاص عہدیدار کا تقرر کرنے تقریباً ایک ماہ سے کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے بموجب بودھن ڈی ایس پی کے تقرر کے تعلق سے سیاسی قائدین اور عہدیداروں میں جاری رسہ کشی کا علم چیف منسٹر کو ہونے پر سی ایم مداخلت کرتے ہوئے ایک فرضی شناس عہدیدار کا بحیثیت بودھن ڈی ایس پی تقرر عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ۔ فی الفور موجودہ ڈی ایس پی کی کارکردگی سے ضلع انتظامیہ مطمین ہے ۔ ذرائع کے بموجب سابقہ میں سرکل انسپکٹر ڈچ پلی کی حیثیت سے خدمت انجام دے چکے ۔