کولمبو ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ پال فربریس اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق فربریس نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی خاطر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے، انہیں انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔ فربریس نے تین ماہ قبل سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی۔ ان کی زیرکوچنگ سری لنکن ٹیم نے ایشین چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ آئی لینڈرز نے پہلی بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ۔ ان کی کوچنگ میں سری لنکن ٹیم کو 18 میچوں میں سے صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔