سری لنکا257 پر ڈھیر‘ کُک کے ناقص مظاہرہ کا سلسلہ جاری

لیڈس۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام)اسٹیورٹ براڈ کی ٹسٹ کرکٹ میں دوسری مرتبہ ہیٹ ٹرک کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو یہاں دوسرے ٹسٹ میں 257رنز تک محدود رکھا ۔ سری لنکا کے لئے سنگاکارا نے 79رنز اسکور کئے۔ براڈ نے 40رنز کے عوض 3جبکہ پلنکٹ نے 64رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ تادم تحریر انگلینڈ نے 128/1 رنز اسکور کرلئے لیکن کُک صرف 17رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

روس بمقابلہ بلجیم ‘ آج اہم مقابلہ
ریوڈی جنیرو۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بلجیم جس نے ورلڈ کپ کے اپنے ابتدائی مقابلہ میںالجیریاکے خلاف پیچھے رہنے کے باوجود کامیابی حاصل کی ‘ اب وہ کل یہاں روس کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ٹورنمنٹ کے ناک آؤٹ مرحلہ میں رسائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔