سری لنکا 253 رنز پر آل آوٹ

گروس آئسلیٹ ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) کپتان دنیش چنڈی مل کی شاندار سنچری کے باوجود سری لنکائی ٹیم یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 253 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ چنڈی مل نے 119 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ مہمان ٹیم کیلئے دوسرا اعظم ترین اسکور منڈیس (45) نے بنایا۔ ویسٹ انڈیز کیلئے فاسٹ بولر گیابریل نے 5 اور کیمر روچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔