سری لنکا کے کپتان چنڈیمل پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

سینٹ لوشیا 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے کپتان دنیش چنڈیمل پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ ( بال ٹیمپرنگ ) کا الزام عائد کیا ہے ۔ آئی سی سی نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ یہ اعلان کیا ۔ آئی سی سی نے ٹوئیٹر پر اعلان کیا کہ چنڈیمل پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے جو گیند کی ہئیت بدلنے سے متعلق ہے ۔ سری لنکا کو اس سلسلہ میں پانچ پنالٹی رنوں کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ جب اس تنازعہ کے سلسلہ میں کھیل میں تاخیر ہوئی تو آ:ی سی سی نے تادیبی کارروائی کا انتباہ بھی دیا تھا ۔ آ:ی سی سی نے کہا تھا کہ اگر کھیل جاری نہیں رکھا گیا اور احتجاج کیا جاتا رہا توگیند کی ہئیت بدلنے کے جو الزامات ہیں ان کو برقرار رکھا جائیگا اور معمول کے مطابق کارروائی کی جائیگی ۔ اس ٹسٹ میں دوسرے دن کا کھیل دو گھنٹوں کی تاخیر سے شروع ہوا کیونکہ سری لنکا نے ابتداء میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا تاہم کافی مذاکرات اور کوششوں کے بعد ٹیم نے میدان سنبھالا جس میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ۔