سری لنکا کے بولر سرنگا لکمل پر جرمانہ

ویلنگٹن ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے فاسٹ بولر سرنگا لکمل پر آج جرمانہ کیا گیا ۔ لکمل نے انگلش بلے باز جوس بٹلر پر دو مسلسل گیندیں راست تھیں اور اس پر انہوں نے کسی افسوس کا بھی اظہار نہیں کیا ۔ اس واقعہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے خلاف جرمانہ عائد کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ انگلش اننگز کے آحری اوور کے دوران لکمل نے بٹلر کو فل لینتھ گیندیں پھینکنے کی کوشش کی اور ایک مرتبہ امپائر کے وارن کرنے کے باوجود دوسری گیند بھی انہوں نے سیدھے جسم پر پھینکی ۔ انہوں نے کوئی افسوس بھی ظاہر نہیں کیا جس پر ان کے خلاف جرمانہ کیا گیا ہے ۔