سری لنکا کی دوسرے ٹسٹ پر گرفت مضبوط

کولمبو۔ 26 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) کولمبو کے پی سارا اوول میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لئے ہیں۔ سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 166 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے کوشال سلوا 80 جبکہ کپتان اے ڈی میتھیوز 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر یاسر شاہ رہے جنھوں نے 5 جبکہ جنید خان، محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر ایک، ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ محمد حفیظ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے لیکن ان کے علاوہ اور کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کار گزاری دکھانے میں ناکام رہا تھا۔