سری لنکا کو پاکستان کا خلاف مستحکم موقف ‘ میتھیوز کی نصف سنچری

کولمبو 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹس کے نقصان پر 225 رنز اسکور کرتے ہوئے مستحکم موقف حاصل کرلیاہے ۔ اسے پاکستان کے خلاف جملہ 291 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 278 رنز اسکور کئے تھے ۔ جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 215 رنز ہی اسکور کرسکی تھی ۔ پاکستان کیلئے سفراز احمد نے ناٹ آوٹ 78 رنز اور اظہر علی نے 52 رنز دئے تھے ۔ دوسرے بلے باز کوئی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ سری لنکا نے اب اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹس کے نقصان پر 228 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ اسے پاکستان کے خلاف جملہ 291 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ سری لنکا نے کیلئے دوسری اننگز میں کپتان انجیلو میتھیوز بہترین بلے بازی کر رہے ہیں ۔ وہ 77 رنز ناٹ آوٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ ان کے ساتھ چنڈیمل 39 رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل اپل تھرنگا 48 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ جہاں مبارک نے بھی میتھیوز کا اچھا ساتھ نبھایا ۔ انہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے تھے ۔ اہیں بھی یاسر شاہ نے اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا ۔ پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی دوسری اننگز میں راحت علی اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹس حاصل کئے جبکہ احسان عادل کو ایک وکٹ ملی ۔ اس سیریز میں پاکستان نے پہلا ٹسٹ جیت کر سیریز میں سبقت حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا نے دوسرا ٹسٹ جیت کر سیریز مساوی کرلی تھی ۔ یہ تیسرا اور فیصلہ کن ٹسٹ ہے جس میںسری لنکا نے مستحکم موقف حاصل کرلیا ہے ۔