کیپ ٹاؤن۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پانچویں ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست دے کرکلین سوئپ مکمل کرلیا۔ نصف سنچری بناکر ایڈم مارکرم مین آف دی میچ جبکہ کوئنٹن ڈی کوک سیریز کے بہترین پلیئر قرار پائے۔ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ میں 225 رنز تک محددو رکھا گیا۔کوسال مینڈس 56،پریامل پریرا 33،ایسورو اودانا 32اور اینجلو پریرا ہی 31 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔کگیسو ربادا نے تین جبکہ این ریچ نورٹی اور جنوبی افریقہ میں اپنا آخری ونڈے کھیلنے والے عمران طاہر نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اگرچہ کوئنٹن ڈی کوک صرف 6 رنز بنا سکے لیکن 24 رنز بنانے والے فاف ڈوپلیسی اور ناقابل شکست 28 رنز بنانے والے ریسی فان ڈیر ڈوسن کے ساتھ ایڈن مارکرم نے ناقابل تسخیر 67 رنز بنا کر کامیابی کی راہیں ہموارکی۔اسکور 28 اوورز میں دو وکٹوں پر135رنز تک پہنچا تو بارش شروع ہو گئی اور اس مرحلے تک درکار 95 رنز کی بدولت میزبان ٹیم نے ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت فتح ممکن بنا لی۔