لاہور ۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں بین الاقوامیکرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو دھکہ لگا ہے کیونکہ سری لنکا نے پاکستان میں محدود اوورز کے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیریز یو اے ای میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی امیدیں دم توڑ گئیں، سری لنکا نے اکتوبر نومبر میں دورہ پاکستان کے دورہ کی حامی نہ بھری، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ٹسٹ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز یو اے ای میں کھیلی جائے گی، اس سے پہلے پی سی بی نے کرکٹ سری لنکا کو پاکستان میں محدود اوورز کے میچز کھیلنے کی تجویز دی تھی۔ پی سی بی کے مطابق ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جس کے بعد دوسری ٹیموں کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
بنگلہ دیش اپنے کوچ
چندیکا کی میعاد میں توسیع کا خواہاں
میر پور۔4جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھور و سنگھے کی معیاد میں توسیعکی امید ظاہر کر دی جن سے کرکٹ سری لنکا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ چندیکا ہتھوروسنگھے کے ساتھ ورلڈ کپ 2019 تک کا معاہدہ ہے۔ کوئی بھی اْن کی بطور کوچ خدمات حاصل کرسکتا ہے تاہم ان سے سری لنکا کے حوالے سے بات چیت نہیںکی گئی۔ امید ہے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اپناکام جاری رکھیں گے۔