سری لنکا ٹی20 پریمئر لیگ کروانے میں پھر ناکام

کولمبو۔3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق ٹی 20 عالمی چمپئن ٹیم سری لنکا اس سال بھی ٹی20 پریمئر لیگ کروانے میں ناکام ہوگئی اور کرکٹ بورڈ نے اسکی جگہ مقامی ٹی لیگ کی تاریخوں اور ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔4 ٹیموں کی لیگ 21 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان ہوگی۔ کولمبو، کینڈی، دمبولا اور گال کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ 2،2 میچ کھیلیں گی اور پھر ٹاپ 2 ٹیمیں 2 ستمبر کو کولمبو میں فائنل کھیلیں گی۔ اس میں بین الاقوامی کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے۔