میرپور۔ 27 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے بنگلہ دیش کوپہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن مشکل میں ڈال دیا، بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگزمیں 232 رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔میرپور میں ہونیوالے میچ کے پہلے دن بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی، مشفق الرحیم نے61 اورشکیب الحسن نے 55 رنزبناکرٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، بنگلادیش کی پوری ٹیم 232 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔شمنداارانگا نیچار اور لاکمل نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔پہلے دن کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے بغیرکسی نقصان 60 رنز بنالیے،کوشل سلوا 30 اور کورا رتنے 28 رنز بناکرناٹ آوٹ ہیں۔