سری لنکا میں جنوبی افریقہ ٹسٹ سیریز میں 2-0 سے ناکام

کولمبو، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 199 رنز سے شکست دے کر دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں دن پیر کو آدھے دن سے زیادہ کھیل باقی رہتے ہی میچ جیت لیا اور دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 2۔0 سے کلین سویپ کر لی۔کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں 490 رنز کے بڑے ہدف کا سامنا کر رہی جنوبی افریقہ ٹیم نے آخری دن صبح کے سیشن میں تھوڑی جدوجہد دکھائی لیکن آخری پانچ وکٹ سستے میں گنوا دیے اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 86.5 اوورز میں 290 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جنوبی افریقہ کے لیے تھیونس ڈی برین نے سب سے زیادہ 101 رنز کی اننگز کھیلی۔انہوں نے 232 گیندوں میں 12 چوکے لگائے ۔تیمبا باوما نے 98 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 63 رن بنائے ۔جنوبی افریقہ ٹیم کے لئے یہ دوسرا موقع تھا جب اس نے سری لنکا زمین پر اسپنروں کے ہاتھوں میچ میں تمام 10 وکٹ گنوا دیئے ۔صبح جنوبی افریقہ ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کل کے 139 رن پر پانچ وکٹ سے کیا تھا لیکن اس نے پھر کچھ جدوجہد کرتے ہوئے 151 رنز اور شامل کئے ۔کل کے ناٹ آؤٹ بلے باز بین نے 45 رنز اور باوما نے 14 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور 123 رن کی شراکت کر اسکور کو کچھ قابل احترام سطح تک پہنچایا۔لیکن ٹیم پھر 290 پر ڈھیر ہو گئی۔سری لنکا کے رنگنا ہرات نے 98 رن دے کر سب سے زیادہ چھ وکٹ لئے ۔اس کے علاوہ دلرووان پریرا اور اکیلا دھننجے نے دو دو وکٹ لئے ۔سری لنکا کے لیے پہلی اننگز میں 53 رنز اور دوسری اننگز میں 85 رنز لینے والے دمتھ کرونارتنے کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز منتخب کیا گیا ہے ۔