سری لنکا ایشیاء بیس بال چیمپئن بن گیا

کراچی۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 4-2 سے شکست دے کر تیرہواں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ جیت لیا جبکہ ایران نے تیسرا  اور نیپال نے چوتھا مقام حاصل کیا۔ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن تھے جنہوں نے ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم سری لنکا کو ٹرافی اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 2-4 اسکور سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ تیسرے مقام کیلئے کھیلے گئے میچ میں ایران نے نیپال کو 10-6  اسکور سے ہرادیا۔