سری لنکاکیخلاف ٹسٹ‘ آسٹریلیا کیلئے 268 رن کا ہدف

پلے کیلی ۔29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے خلاف کامیابی کیلئے چوتھی اننگز میں 268 رن کے ہدت کا تعاقب کرنے والی آسٹریلیا کی بارش کے سبب مقررہ وقت سے پہلے روک دیئے جانے والے آج کے کھیل میں جلد تین وکٹوں سے محروم ہوگئی ۔ بارش کے سبب امپائر نے وقت سے پہلے ہی چائے کے وقفہ ک اعلان کردیا ۔ آسٹریلیا کو جیت کیلئے ہنوز 185 رن درکار ہیں اور اس کے پاس ہنوز سات وکٹس موجود ہیں ۔ اسٹیو اسمتھ اور ایڈم ووکس میچ کے اختتام تک ناٹ آؤٹ رہے ۔ پلے کیلی میں جاری ٹسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسری اننگز میں 353 رن کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کردیا تھا ۔ اس طرح بارش سے متاثر پہلے ٹسٹ میں مہمانوں کی جیت کیلئے 268 رن کا نشانہ مقرر ہواہے ۔ سری لنکا کا اسکور گذشتہ روز کھیل کے اختتام پر چھ وکٹ کے نقصان سے 282 رن تھا ‘ سب سے بڑا اسکور بنانے والے کوسل مینڈس آج صبح 176 رن پر آؤٹ ہوگئے ۔ بارش اور کم روشنی کے سبب صبح کا کھیل صرف 45 گیند پھینکے جانے کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا ۔ سری لنکا کے نویں بیٹسمین رنگنا ہیرات نے آسٹریلیائی بولرس کے خلاف خوب مزاحمت کی اور 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چھ چوکوں کی مدد سے 36رن بنایا جسے مہمان بولرس کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔ آسٹریلیا کے پیس بولر میچل اسٹارک نے مورچہ سنبھالتے ہوئیاپنے ساتھیوں کی قیادت کی ‘ انہیں مینڈس کے قیمتی وکٹ کے بشمول چار وکٹس حاصل ہوئے ۔ ان کے دیگر دو ساتھیوں جوش ہینرل ووڈ اور آف اسپنر نیتھن لیان کو دو دو وکٹس حاصل ہوئے ۔