سری لنکامیں بھی گلابی گیند کا استعمال

کولمبو ۔ 4 ۔ ا کٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ کی تاریخ نے بھی آج ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے ، جیسا کہ یہاں کھیلے جارہے غیر سرکاری 4 روزہ ڈے اینڈ نائیٹ مقابلہ میں گلابی گیند کا استعمال کیا گیا ہے ۔ پریما داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا اے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہوئے چار روزہ مقابلہ کے پہلے دن گلابی گیند کا استعمال کیا گیا جو سری لنکا کی کرکٹ تاریخ ایک نیا باب ہے۔ 19 سالہ بائیں ہاتھ کے میزبان میڈیم فاسٹ بولر اسیتھا فرنانڈو نے گلابی گیند سے پہلا اوور کیا اور حریف بیٹسمین راجندرا چندریکا نے گلابی گیند سے پہلی گیند کھیلی جو کہ ویسٹ انڈیز اے کے اوپنر ہیں۔ مذکورہ ٹیموں کے درمیان غیر سرکاری تین ٹسٹ مقابلے کھیلے جائیں گے جس کے بعد تین ونڈے بھی ہوں گے ۔