سری لنکائی ٹیم اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی سے پریشان

کولمبو۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ سے قبل سری لنکا کو ٹیم کے قطعی 11 کھلاڑیوں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسٹاربیٹسمین دنیش چندی مل کی شرکت غیر یقینی ہے کیونکہ وہ ڈومیسٹک ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ کے دوران انگلی میں فریکچر کا شکار ہوگئے ہیں۔ جبکہ اسپنر اکیلا دھنن جایا کم از کم دو میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ دھنن جایا کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ ان کی عدم شرکت ٹیم کے لیے زیادہ مشکلات کا سبب ہوں گی کیوں کہ وہ کافی عرصے سے شاندارکارکردگی پیش کررہے ہیں اور اکثر میچز میں نئی گیند سے بولنگ کی شروعات بھی کرتے ہیں۔ چھ مرتبہ کی چمپئن ٹیم اب ان کی کارکردگی کا تمام انحصار کپتان اینجلو میتھیوز، پریرا اور ملنگا پر ہوگا۔ امکان ہے کہ دھنن جایا کی جگہ آف اسپنر دلروان پریرا اور میتھیوز کی نروشن ڈک ویلا کو دی جائے گی۔