سریکا کلم 13اپریل (پی ٹی آئی ) پولیس نے کہا کہ سریکا کلم کے موضع دھرما پوری کے قریب ایک غیر شناخت شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ دستیاب ہوا ۔ پولیس نے ایک شخص کے زرعی فارم سے گذشتہ روز یہ ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا ۔ شناخت کیلئے انڈین ایر فورس اور بحریہ کے عہدیداروں سے مدد طلب کی گئی ہے ۔ شہری ہوا بازی کے عہدیداروں نے ضلع پولیس کو مطلع کیاکہ مزید تفصیلات کے حصول کیلئے ایک یا دو دن میں ماہرین کی ٹیم روانہ کی جائے گی ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نوین گلاٹی نے کہا چونکہ اس علاقہ میں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تھا چنانچہ پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔