ہانگ کانگ۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ سوپر سیریز میں ہندوستانی مہم کا آج اختتام ہوگیا ہے جیسا کہ نوجوان شٹلر کے سریکانت 3گیمس پر مشتمل مسابقتی مقابلہ میں شکست کھاکر ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں ۔ 3.50 امریکی ڈالرس انعامی رقم کی ہانگ کانگ سوپر سیریز کے سیمی فائنل مقابلہ میں سریکانت کو چینی کھلاڑی چن لانگ کے خلاف 17-21‘ 21-19‘ 6-21کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ ایک گھنٹہ سے زائد طویل اس مسابقتی مقابلہ میں عالمی چمپئن چن کے خلاف سریکانت نے بہتر مظاہرہ کی کوشش کرتے ہوئے دوسری گیم اپنے نام کی اور مقابلہ میں واپسی کی کوشش کی تھی تاہم فیصلہ کن گیم میں سریکانت یکسر ناکام رہے ۔ سریکانت کو رواں برس اگست میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ میں بھی شکست ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ سریکانت کا مظاہرہ ماضی سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔ سریکانت کو نٹ کے خلاف چند اہم نشانات گنوانے پڑے جس نے مقابلہ میں فرق پیدا کیا ۔