سنگاپور۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ اوپن چمپئن کڈمبی سریکانت نے آج درجہ بندی میں 10ویں مقام پر فائز ویٹنام کے ٹی این منہا گیوین کے خلاف ایک سنسنی خیز کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ 3لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے سنگاپور سوپرسیریز ٹورنمنٹ میں سریکانت نے تین گیمس پر مشتمل ایک دلچسپ مقابلہ میں عالمی چمپئن شپ کے براؤنز میڈلسٹ کھلاڑی کو 18-21‘ 21-15 ‘ 21-8سے شکست دیتے ہوئے اپنے کریئرکی ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔