سریکانت کو ملیشیا اوپن میں شکست

کوالالمپور ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسابقتی اور آخری لمحہ تک مقابلہ کی جدوجہد میں بھی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کڈمبی سریکانت کو شکست سے محفوظ نہیں رکھا بلکہ وہ ملیشیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں چین کے اولمپک چمپئن کھلاڑی چن لانگ کے خلاف ناکام ہوگئے۔ آٹھویں درجہ کے ہندوستانی کھلاڑی جنہوں نے گذشتہ ہفتہ انڈیا اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی تاہم یہاں انہیں کوارٹر فائنل مقابلہ میں 18-21,19-21 کی قریبی شکست برداشت کرنی پڑی۔ رواں سیزن سریکانت کا یہ چوتھا کوارٹر فائنل مقابلہ تھا۔ اس مقابلہ میں حالانکہ سریکانت نے بہتر آغاز کرتے ہوئے افتتاحی گیند میں 16-11 کی سبقت بنا لی تھی۔ دوسری گیند میں بھی 7-11 سے پیچھے رہنے کے باوجود انہوں نے ایک موقع پر 19-19 سے برابری حاصل کرلی تھی۔ چن لانگ کے خلاف سریکانت کا ریکارڈ بہتر نہیں ہے جیسا کہ 26 سالہ کھلاڑی کو ان کے خلاف 1-5 کے ریکارڈ پر اکتفاء ہونا پڑا۔ آخری مرتبہ انہوں نے اپنے حریف کو 2017ء آسٹریلین اوپن میں شکست دی تھی۔