نئی دہلی۔25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی کیڈمبی سریکانت کی عالمی بیڈمنٹن درجہ بندی میں مسلسل ترقی جاری ہے جیسا کہ وہ اب ایسے تیسرے ہندوستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جو عالمی درجہ بندی میں ابتدائی پانچ مقامات میں شمولیت اختیار کی ہو ۔ سریکانت نے رواں سیزن کا آغاز 40ویں مقام کے ساتھ شروع کیا تھا لیکن مسلسل فتوحات اور شاندار مظاہروں کی بدولت اب وہ عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ 24سالہ ہندوستانی کھلاڑی جنہوں نے چینا سوپرسیریز پریمیئر میں خطاب حاصل کرنے کے بعد ہانگ کانگ اور دبئی میں منعقدہ یکے بعد دیگرے دو ٹورنمنٹس کے سیمی فائنلس تک رسائی حاصل کی ہے ۔ ہندوستان کیلئے پرکاش پڈوکون اور کوچ پُلیلا گوپی چند نے بالترتیب پہلا اور چوتھا مقام حاصل کیا ہے اور اب سریکانت چوتھے مقام پر پہنچنے والے چومی کھلاڑی ہیں ۔