سرینگر۔/2ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے آج ایک باغی امیدوار کو پارٹی سے خارج کردیا جس نے سرینگرمیں حلقہ اسمبلی زئیدال سے بحیثیت آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس سیف الدین سوز نے کانگریس کے باغی لیڈر شاہد علی کو پارٹی سے خارج کردینے کا اعلان کیا اور رائے دہندوں سے اپیل کی کہ کانگریس امیدوار شمیمہ رائنا کے حق میں ووٹ دیں۔