نئی دہلی 2 جون (سیاست ڈاٹ کام)بی سی سی آئی کے عہدہ سے برطرف کئے گئے صدر این سرینواسن نے آج یہاں وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ان کے دفتر پر ملاقات کی۔ سرینواسن کی وزیر فینانس سے ملاقات کی تفصیلات معلوم نہیںہوئی ہیں۔ لیکن ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والے طاقتور شخص سرینواس نے وزیر فینانس سے ان کے دفتر پر دوسرے مرحلے میںملاقات کی جو کہ آدھاگھنٹہ طویل رہی ۔ سرینواسن بھی دستیاب نہیں تھے جب ان سے اس ملاقات کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔علاوہ ازیں ارون جیٹلی ایک وقت دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ اسو سی ایشن کے صدر بھی تھے جبکہ بی سی سی آئی کی تادیبی کمیٹی کے صدر بھی تھے جس نے اسپاٹ فکسنگ معاملہ میں سری سنت اور انکت چوہان پر تاحیات پابندی عائد کی تھی ۔
گمبھیر آئی پی ایل کے بہترین کپتان :اکرم
بنگلور 2 جون (سیاست ڈاٹ کام )دوسری مرتبہ خطاب حاصل کرنے کی ستائش کرتے ہوئے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے بولنگ کوچ نے گوتم گمبھیر کی قائدانہ صلاحیتوں کے متعلق کہا ہے کہ وہ رواں سیزن آئی پی ایل کے تمام کپتانوں میں بہتر قائد ثابت ہوئے ہیں۔ اکرم نے کہا کہ ٹیم کیلئے یہ انتہائی ضروری ہوتا ہے کہ اس کا کپتان بہتر مظاہرہ کریں اور گوتم گمبھیر نے بھی اپنے ٹیم کی شاندار قیادت کی ہے ۔ اکرم نے کہا ہے کہ ان کے اعتبار سے گمبھیر سیزن کے بہترین کپتان ثابت ہوئے ہیں۔