چینائی ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) معطل شدہ راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن (آر سی اے) کے نائب صدر محمود عابدی نے الزام عائد کیا ہیکہ این سرینواس آج تحقیر عدالت کے مرتکب پائے گئے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے انہیں بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں انہیں شرکت نہ کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے باوجود وہ اس اجلاس میں شریک ہوئے۔