ملبورن ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے معزول صدر این سرینواسن کو آئی سی سی کی 52 رکنی کونسل کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے اور اس طرح آئی سی سی میں نئی تبدیلیوں کے بعد سرینواسن آئی سی سی کے پہلے چیرمین بن گئے ہیں حالانکہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل کے 2013ء ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ تنازعات کی تحقیقات کے ضمن میں انہیں عہدہ سے معطل کیا ہے۔ دریں اثناء عدالت نے آئی سی سی کے اعلیٰ عہدہ کیلئے ان کی نامزدگی کے خلاف دائر کردہ درخواست کو پہلے ہی مسترد کردیا تھا اور آج سرینواسن آئی سی کے چیرمین بن گئے ہیں۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کیلئے ایک اعزاز ہیکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیرمین بنے ہیں اور وہ کھیل کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کی طمانیت دیتے ہیں۔