سڈنی۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چیرمین اور بی سی سی آئی کے صدر این سرینواسن، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کے ساتھ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے مقابلے کا مشاہدہ کریں گے لیکن موجودہ صدر جگموہن ڈالمیا ناسازیٔ صحت کے سبب غیرحاضر رہیں گے۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے کہا کہ سرینواسن اور ٹھاکر کے علاوہ خازن انیرودھ چودھری جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ سے قبل سڈنی پہونچیں گے لیکن حتی کہ ہندوستانی ٹیم اگر فائنل میں بھی پہونچ جائے تو اس کا میچ دیکھنے کیلئے ڈالمیا کا وہاں پہونچنا ناممکن ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’’سرینواسن، ٹھاکر اور چودھری 24 یا 25 مارچ کو یہاں پہونچیں گے۔ سرینواسن بہرصورت 29 مارچ تک سڈنی میں قیام کریں گے۔ سرینواسن بحیثیت صدر آئی سی سی شرکت کررہے ہیں۔ ٹھاکر اور چودھری بی سی سی آئی کی نمائندگی کریں گے۔